18 نومبر، 2026، 10:50 AM

ایران اور امریکہ کے درمیان جامع معاہدے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، قطر

ایران اور امریکہ کے درمیان جامع معاہدے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، قطر

قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان جامع معاہدے تک پہنچنے کی سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، کشیدگی میں کمی اور علاقائی سلامتی و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں اور باہمی رابطہ کاری پر بھی بات چیت کی۔

قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اس موقع پر ایران اور امریکہ کے درمیان ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ ان کوششوں کا مقصد خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔

News ID 1942946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha